کچن کی اس معمولی چیز کی ایک چٹکی کھانسی نزلہ سینے کی جکڑن گلے میں بلغم اٹکنا خراش سب منٹوں میں ٹھیک کر دے گی۔

کھانسی بلغم ،زکام کی تکلیف کا سامنا کس شخص کو نہیں ہوتا اور اکثر یہ مشکلات کو بڑھانے کا باعث بھی بن جاتے ہیں خاص کر بلغم پھیپھڑوں کو جکڑے رکھتی ہے اور شدید کھانسی کی صورت میں بھی باہر نہیں نکلتی اکثر تو اس سے پھیپھڑوں میں انفیکشن بھی ہوجاتا ہے اسی لئے کھانسی کا علاج بروقت کرنا ضروری ہے کھانسی کو کم کرنے یا روکنے والے سیرپ دیکھنے میں بہت اچھے لگتے ہیں اور جیب پر بھی خاصا بوجھ ڈالتے ہیں لیکن ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا اس لئے اس مہنگائی کے دور میں ان سے بچنا ہی بہتر ہے اور آپ گھر میں موجود عام سی چیزوں کو استعمال میں لا کر اس مرض سے مکمل نجات بھی پاسکتے ہیں

اس لئے آپ کو کم خرچ والا بہت ہی آسان سا ٹوٹکہ بتایا جارہا ہے جو آپ کی کھانسی نزلہ زکام بلغم کو مکمل طور پر ختم کرے گا سب سے پہلے آپ نے لینا ہے شہد عرصہ دراز سے کھانسی ختم کرنے کے لئے شہد استعمال ہوتا آرہا کھانسی چاہے کسی بھی قسم کی ہو شہد سے آپ باآسانی ختم کرسکتے ہیں بس اس کے استعمال کا درست طریقہ آنا چاہئے آپ نے اس کا ایک چمچ لینا ہے اب آپ نے لینی ہے کالی مرچ کچن میں موجود یہ چھوٹی سی چیز بری سے بری کھانسی کو بھی ختم کردیتی ہے آپ نے اسے پیس کر پاؤڈر بنا لینا ہے ایک چٹکی یا دو چٹکی کے برابر آپ اس کو شہد میں شامل کیجئے اب آپ نے لینا ہے ادرک کار س آپ چاہیں تو ادرک کو ہاون دستے میں کوٹ کر اس کا رس نکال لیجئے یا پھر کدو کش کرکے بھی اس کارس نکال سکتے ہیں بلغمی کھانسی اور نزلہ زکام میں ادرک کا رس بہت مفید ہوتا ہے آپ نے بس آدھا چمچ ادرک کے رس کا لینا ہے

اب اسے اچھے سے مکس کرلیجئے اسے آپ نے رات سونے سے پہلے پینا ہے اس کی ایک ہی خوراک میں آپ کو فائدہ ہو جائے گا بس اسے لینے کے آدھے گھنٹے بعد تک پانی وغیرہ نہیں پیجئے گا نزلہ زکام کھانسی اور گلے میں بلغم اٹکنے کا بہت ہی آسان اور مؤثر ٹوٹکہ ہے آپ اسے ضرور آزمائیے انشاء اللہ بہت ہی فائدہ ہوگا۔کھانسی کی آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گیلی، خشک، یا بری آواز والی کھانسی ہے۔اس سے یہ بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے عرصے تک رہے گی۔ ایسی کھانسی جس کا دورانیہ 2 ہفتے سے کم ہو شدید نوعیت کی کھانسی خیال کی جاتی ہے، اور4 ہفتے سے زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی پرانی کھانسی کہلاتی ہے۔ کھانسی کے اثرات کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ کتنی دیر تک رہتی ہے۔ صرف کھانسی یا اسی کھانسی جس میں ناک بھی بہنے لگے وہ عام طور پر 1 سے 2 ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Categories

Comments are closed.