کمر درد کا آسان علاج جوڑوں کا درد ، اور جسم کے چھوٹے جوڑوں کے درد کےلیے لاجواب نسخہ نسخہ گھر میں خود بنائیں

کمر در د کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔ جن کو کمر درد ہوجاتی ہے۔ جن لوگوں کو یہ تکلیف ہوتی ہے ان کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔ اٹھنے میں ، بیٹھنے میں ، لیٹنے میں حتیٰ کہ کہیں بھی ان کو سکون نہیں مل پاتا۔ آج کا نسخہ جو ہے کمر درد کے حوالے سے ا س کے علاوہ اگر جوڑوں کے درد کےلیے بڑا بہترین کارآمد ثابت ہوگا ۔ جو چھوٹے جوڑوں کا درد ہوتاہے اس کےلیے بھی اچھا کام کرے گا۔ لیکن جو بالخصوص یہ نسخہ ہے وہ کمر کے درد کےلیے ہے۔

جن لوگوں کو کمر میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ وہ جھک جاتے ہیں ۔ اور جھکنے کے بعد سیدھا نہیں ہواجاتا ، یا بیٹھ کے تھوڑا سا کام کرتے ہیں ۔ پھر اس کے بعد اٹھا نہیں جاتا۔ مطلب جتنی بھی علامات ہیں۔ جو کمر درد کے حوالے سے ہیں۔ یہ نسخہ ان تمام درد کے لیے بہترین اور زبردست کام کرے گا۔ یہ بڑا آسان اور سادہ سا نسخہ ہے۔ تو ہمیں تین چیزوں کی ضرورت ہوگی ۔ پہلے نمبر پر شہدچاہیے ہوگا۔ دوسرے نمبر پر زنجبیل چاہیےہوگی۔ تیسرے نمبر پر ایلوویرا جیل چاہیے ہوگی ۔ ایک ایلوویرا جیل جو آپ کو بازار سے ملتا ہے۔ یہ کھانے کےلیے نہیں ہوتا ہے۔ ایلوویرا جیل جو ہوتا ہے وہ تازہ گودا چاہیے ہوگا۔ ایلوویرا کا جو پودا ہوتا ہے

اس کو چھیل کر اسکا گودا نکال لیں۔ یہ پنساری سے نہیں ملے گا۔ لیکن کسی بھی نرسری سے مل جائے گا۔ اگر ان کے وزن کی بات کر لیں ۔ تو آپ کو خالص شہد دس گرام چاہیے ہوگا۔ اور زنجبیل جو ہے وہ دس گرام چاہیے ہوگا۔ اور ایلوویرا کاجیل بیس گرام چاہیے ہوگا۔ میں آپ کو کم سے کم مقدار بتائی ہے اگر آپ چاہیں تو اس کو ڈبل بھی کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ خشک ادر ک لے لیتے ہیں۔ پچاس گرام لے لیتے ہیں۔ اور پچاس گرام شہد لیں گے۔ اور سو گرام ایلوویرا کا گودا لیں گے۔ اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ پہلے سونڈیا زنجبیل کو اچھی طریقے سے پیس لینا ہے ۔ آپ نے اس کو چھان کر بالکل باریک کر لینا ہے۔

اب ایلوویرا کے گودے میں اس کو تھوڑا سا کو ٹ لیں۔ جب یہ تھوڑا سا گاڑھا ہوجائے تو آ پ نے اس میں تھوڑا سا شہد مکس کر لیناہے۔ شہد مکس کرنے کے بعد اس کو اچھے طریقے سے مکس کرلیناہے۔ اس کو اچھی طرح سے ہلانے کے بعد یہ ایک معجون سا بن جائے گا۔ یہ زیادہ سخت نہیں ہوگا یہ تھوڑا سا نرم ہوگا۔ آپ نے اس کو کسی بھی شیشے کے جار میں رکھ لیں۔ اس کو پانچ دن کا بنالیں یا دس دن کا بنا لیں۔ یہ آپ کی مرضی ہے۔ اور چائے والے چمچ کا چوتھا حصہ اس کی مقدار خوراک ہے۔ ایک بیر کے مطابق اس کی مقدار خوراک ہے۔ چائے والا چمچ کا چوتھا حصہ دن میں دو بار لینی ہے۔ اور یہ پانی کے ساتھ لینی ہے۔ صبح اور شام چائے والا چمچ کے ساتھ اس کا چوتھا حصہ کھانا ہے۔یہ ساد ہ اور زبردست نسخہ ہے۔ انشاءاللہ یہ آپ کےلیے بہت مفید اور کارگر ثابت ہوگا۔

Categories

Comments are closed.