کشمش پانی پینے کے حیران کن فوائد

کشمش پانی پینے کے حیران کن فوائد

صبح خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ مضبوط اور بہتر ہوتا ہے- اس کے علاوہ دل جگر اور گردوں کی صحت یابی کیلئے بھی یہ پانی کافی فائدہ مند ہوتا ہے ۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا استعمال صبح خالی پیٹ کرنے سے نہ صرف صحت مند رہ سکتے ہیں بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے لڑنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ انہی میں سے ایک کشمش بھی ہے- آج ہم آپکو کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ اور کشمش کا پانی پینے کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے – کشمش کا پانی صحت سے جڑی بہت ساری بیماریو ں میں مفید ہوتا ہے ۔ کشمش جتنی ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے اس سے کئی گناہ زیادہ اس کا پانی ہماری صحت کو شفا بخشتا ہے- کشمش کھانے میں مزیدار ہوتی ہے ۔ لیکن اکثر لوگ اسے رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں -کشمش کا پانی پینے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوجاتی ہے ۔ اس پانی کے باقاعدہ استعمال سے دل کی بیماریوں کو کوسوں دو رکھ سکتے ہیں۔یہ دل کو صحت مند رکھنے میں کافی مفید ثابت ہواہے ۔ کشمش پانی کا استعمال کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور یہ ہارٹ اٹیک سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔کشمش کا پانی پینے سے جگر صاف ہوجاتا ہے ۔ کشمش کے پانی میں کئی طرح کے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے زہریلے مادے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ ۔ اگر آپ تیزابیت کیوجہ سے پریشان رہتے ہیں یا کھانا اچھی طرح ہضم نہیں کر پاتے ۔ توآپ کو روزانہ نہار منہ کشمش کے پانی کا ا ستعمال ضرور کرنا چاہیے- اس کے استعمال سے قبض دور ہوجاتی ہے-کشمش کے پانی کا استعمال کرنے سےہم پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ۔اگر آپ اپنے گردوں کو صحت مند بنا نا چاہتے ہیں ۔ تو آپ کو باقاعدگی سے کشمش والے پانی کا استعمال کرنا چاہیے اس کے استعمال سے گردے صحت مند ہوجاتے ہیں-روزانہ صبح خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد بڑھتی ہے اور خون صاف ہوتا ہے ۔ اگ آپ اس کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں تو بہت جلد خون کی کمی دور ہوجاتی ہے ۔ کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ یہ ہے

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *