ڈیزی کے قبول اسلام کی کہانی ڈیزی ایک ہسپانوی لڑکی ہے

یزی ایک ہسپانوی لڑکی ہے جو جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں رہتی تھی ۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے میرے تعلق میں آئی ۔ میرے خاندان کسی کے فرد نے یہ کہہ کر اس کا تعارف مجھ سے کرایا تھا کہ یہ دین اسلام میں انٹرسٹ لیتی ہے ۔ آپ اس کی رہنمائی کر دیں ۔

میں سوشل میڈیا کے ذریعے سے اس سے بات کرنے لگی ہم مسیحیت اور دین اسلام گفتگو کرتے اور ساتھ ہی ساتھ میں یکساں چیزوں پر میں قرآن کے مطلوب انسان پر بھی روشنی ڈالتی رہتی تھی ۔ ایک دن اپنی فیملی میں ڈیزی کو ایک کتاب ” When life begins بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا تو سب نے اس بات کو پسند کیا ۔ میرے کہنے پر میری دوست ، کزن اور بہنیں اس کتاب کے ساتھ کچھ تحائف بھی اسے بھیجنے کو تیار ہو گئیں ۔ یوں ہم نے اظہار محبت کے طور پر اس کے لیے کتاب کے ساتھ اس کے اور اس کی بہن کے لیے چھوٹے مچوٹے تحائف خرید کر بھیجے ان دنوں میں جاب نہیں کرتی تھی

چنانچہ جیسے تیسے اپنی پاکٹ منی کو جمع کر کے پاکستان پوسٹ سے اسے یہ سامان بھیجا جو کچھ عرصے بعد اسے مل گیا تحائف اور کتاب دیکھ کر وہ ا لوگ بہت خوش ہوۓ اس کے ساتھ اس کے والد بھی ہمارے اس رویے پر بہت خوش ہوۓ انھوں نے اس سے کہا کہ میری فیملی تم لوگوں کے کتنے قریب رہتی ہے مگر آج تک وہ لوگ تم لوگوں کو پوچھتے نہیں مگر یہ مسلمان تمھارے کتنے اچھے دوست ہیں جو نہ صرف تمہیں بلکہ تمہاری فیملی کو بھی یاد رکھتے ہیں ۔ میں ان سے بہت متاثر ہوا ہوں ڈیزی نے کتاب when life begins کا مطالعہ کیا ۔ اسے اپنے تمام سوالوں کے جواب کتاب میں ملے اور اس نے الحمد اللہ اسلام قبول کرلیا ڈیزی کو اسلام قبول کرنے پر سب سے زیادہ مخالفت کا ڈر اپنے والد سے تھا مگر ہمارے چھوٹے سے عمل نے انہیں مسلمانوں کے مثبت رویے سے روشناس کروایا اور الحمد للہ انہوں نے ڈیزی کے اسلام قبول کرنے کے معاملہ میں کوئی مزاحمت نہ کی

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *