چاکلیٹ کھانے کے دس ایسے فوائد جو آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

چاکلیٹ کھانے کے دس ایسے فوائد جو آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ استعمال آپ کو صحت مند انسان بنا سکتا ہے، اس میں بے شمار غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے جسم کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اس کو کھانے سے آپ بہتر صحت پا سکتے ہیں۔آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ روزانہ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کرنا آپ کی صحت کے لیے کتنا فائدے مند ہو سکتا ہے۔ڈارک چاکلیٹ میں ایسی غذائیت ہوتی ہے جو خطرناک کولیسٹرول کی ایک قسم (ایل ڈی ایل) جسم میں جمع ہونے سے بچاتی ہے، وقت کے ساتھ انسان کے دل کی شریانوں میں یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول جمنا شروع ہوجاتا ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ہفتے میں دو بار ڈارک چاکلیٹ کھانے سے شریانوں میں ’کیلسی فائڈ پلاک‘ جمنے کے خطرات میں 32 فیصد کمی ہوتی ہےجب کہ اس سے زیادہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں 57 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ میں موجود اجزاء جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں جب کہ کسی کا بلڈ پریشر کم ہو تو ڈارک چاکلیٹ کھانے سے خون کی روانی بہتر ہو سکتی ہے۔جو لوگ پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو ان کے لیے یہ اتنی مددگار ثابت نہیں ہوگی،اگر آپ کو بلڈ پریشر کے حوالے سے کوئی بیماری نہیں تو آپ اس کا استعمال کرکے مزید بہتر صحت کی طرف جا سکتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ جسم میں موجود خطرناک کولیسٹرول کی مقدار کو کم رکھتی ہے جب کہ اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں توازن قائم رکھتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، 100 گرام ڈارک چاکلیٹ میں 11 گرام فائبر پایا جاتا ہے،اس کے علاوہ اس میں آئرن ،میگنیشیم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ دل اور خون کی روانی بہتر کرنے کے علاوہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور اس کا استعمال کرنے سے دماغ مضبوط ہوتا ہے اور اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی ہے۔ للہ تعالی نے ہمارے لئے دنیا میں جو جو نعمتیں پیدا کی ہیں اس کے لئے ہمیں خدا کا شکر بجا لانا چاہیئے جیسے سبزیوں اور پھلوں میں اللہ تعالیٰ نے ہماری صحت کے لئے کئی وٹامنز رکھے ہیں،اسی طرح چاکلیٹ میں بھی ہمارے لئے کئی فوائد اور نقصانات ہیں جن کا ذکر میں آگے جا کر کروں گا۔ چاکلیٹ کو جہاں بچے پسند کرتے ہیں وہاں یہ بڑوں کی بھی پسندیدہ ہے لیکن نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ سے بنی اشیاء بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں جیسے چاکلیٹ کیک اور چاکلیٹ آئس کریم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ سو ارب ڈالر کی چاکلیٹ اور اس سے بنی مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں جس سے آپ اس کی پسندیدگی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Categories

Comments are closed.