”نیند کم ہونے کے خ طرناک نقصان ،آسان علاج اب پرسکون نیند آئے گی“

اچھی اورپرسکون نیند کسی نعمت سے کم نہیں۔ جبکہ نیند نہ آنے سے انسان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں بری طرح متاثرہوتی ہیں۔ او ر انسان خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ آج آپ کو نہ صرف نیند کم آنے یا نیند نہ آنے کے سنگین نقصانات سے آگا ہ کریں گے۔ بلکہ آپ کو ایک لاجواب او ر آزمودہ گھریلو علاج بتاؤ ں گا۔ ایسے بہن بھائی جو نیند آور گولیاں کھاتے ہیں ۔ لیکن پھر بھی نیند نہیں آتی۔ ان کے لیے میرایہ علاج کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ بے خوابی کی وجہ سے انسان تھکاوٹ ، چڑ چڑاپن ، سردرد، ڈپریشن او ر سخت ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ نیند کی کمی وجہ سے بھو ک بڑھانے والے ہارمون کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

جس کی وجہ سے بھو ک زیادہ لگتی ہے۔ا ور انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتاہے۔ اس کےعلاوہ نیند کی کمی آپ کو شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنا دیتی ہے۔ قوت مدافعت میں کمی ، نظر کی کمزوری ، سست ردعمل اور امراض قلب جیسی بیماریاں مسلسل نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے لاحق ہوجاتی ہیں۔ اب آپ کو سو فیصد آزمودہ علا ج بتاتے ہیں۔ اس علاج کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ہوگا۔ سفوف مغز کدو دس گرام ، سفوف خشخاش دس گرام ، دارچینی کا پاؤڈر دس گرام ، سونف کا پاؤڈر دس گرام اور سفوف بادام دس گرام چاہیں ہوں گے ۔ اب ان پانچوں چیزوں کو ہم وزن لے کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

اور کسی ہوابند جار میں محفوظ کرلیں۔ اب روزانہ رات کو سونے سے پہلے دو چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھالیں۔ آپ کو فوراً نیند آئے گی۔ دماغ کو طاقت ملے گی ۔ کمزورمسلز مضبوط ہوں گے ۔ نظر کی کمزوری اور یاداشت کی بہتری کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ رات کو سونےسے پہلے بادام کے تیل سے کم از کم بیس منٹ اپنے سرمیں مساج کریں۔ آپ کو خوب نیند آئے گی۔ جبکہ ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ خشخاش ڈال کر پینے سے اچھی نیند آتی ہے۔ اگر آ پ نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ یا آپ کو نیند نہیں آتی ۔ تو کوئی بھی نیند آور گولیاں استعمال کرنے سے پہلے میرا یہ نسخہ اور طریقہ علاج ضرو ر استعمال کریں۔ انشاءاللہ ! آپ کو سو فیصد فائدہ ہوگا۔

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *