نہ درد نہ جلن اور نہ شیونگ کا جھنجھٹ سارے غیر ضروری بال ایک ہی بار

غیر ضروری بالوں کے ہونے کی کافی وجوہات ہوتی ہیں اکثر تو یہ موروثی بھی ہوتے ہیں اور ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے بھی نکل آتے ہیں یہ دیکھنے میں کافی برے بھی لگتے ہیں یقینا کسی کوبھی ان بالوں کی موجودگی اچھی نہیں لگتی ہو گی ان بالوں کو ختم کرنے کے لئے اکثر تولوگ لیزر ٹریٹمنٹ بھی کرواتے ہیں لیکن وہ مہنگے اتنے ہوتے ہیں کہ عام انسان کی دسترس سے باہر ہوتے ہیں تو اس تحریر میں ایک ایسا شاندار نسخہ بتایا جارہا ہے جو آپ کے بالوں کو جڑ سے ختم کرے گا اور ان بالوں کو دوبارہ ہونے سے روکے گا ۔ سب سے پہلے آپ نے لینا ہے سفید چنوں کا آٹا کسی بھی پنسار کی دکان سے یا چکی سے آپ کو یہ باآسانی مل جائے گاآدھا چمچ آپ نے یہ لینا ہے

اب آپ نے لینی ہے کوئلے کی راکھ یہ آپ کو کسی ہربل یا کسی کاسمیٹکس شاپ پر نہیں ملے گی بلکہ آپ کو خود بنانی پڑے گی اس کے لئے آپ ایک کوئلے کا ٹکڑہ لے لیجئے اور اچھی طرح جلا لیجئے اس وقت تک جلا رہنے دیں جب تک راکھ نہ بن جائے دو چمچ آپ نے کوئلے کی راکھ لینی ہے اب آپ نے بیکنگ سوڈا لینا ہے بیکنگ پاؤڈر الگ ہوتا ہے اس لئے دھیان رکھئے کہ بیکنگ پاؤڈر استعمال نہ کیجئے بس دو چٹکی آپ نے بیکنگ سوڈا اس میں ڈالنا ہے اب آپ نے ا س میں آلو کا رس ڈالنا ہے رس اتنا ڈالنا ہے کہ یہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کرجائے اب اسے اچھی طرح مکس کر لیجئے جب یہ مکس ہوجائے

تو اسے اپنے بالوں پر لگا لیجئے اور پھر اسے سوکھنے کے لئے چھوڑ دیجئے جب یہ سوکھ جائے تو انگلیوں کو تھوڑا گیلا کر کے اس کو رگڑ کر اتارلیجئے ایک ہی بار کے استعمال سے ہی انشاء اللہ آپ کے تمام غیر ضروری بال دور ہوجائیں گے ۔ اگر بال دور ہوجائیں تو مزید استعمال مت کیجئے اور اگر بہت ہی زیادہ ضدی بال ہو تو دو سے تین دن تک ضرور استعمال کیجئے انشاء اللہ بہت ہی فائدہ ہو گا اور آپ کے بال ختم ہوجائیں گے اور نئے بال نہیں آئیں گے ۔اس ریمیڈی کو نوجونا لڑکے اور لڑکیا ں مردو خواتین کسی بھی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں یہ تمام افراد کے لئے نہایت یکساں ہے اور اس کا کسی قسم کا نقصان بھی نہیں ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Categories

Comments are closed.