”نزلہ کھانسی سردی مسمی بیماریاں بے جان جلد اور بال جسمانی کمزوری“

گر کوئی بیمار ہوجائے تو ہر کوئی اسے ہڈی کا سوپ یعنی یخنی پینے کا مشورہ دیتا ہے۔جنوبی امریکہ میں تو یہبات بھی مشہور ہے کہ اگر کوئی انسان مررہا ہو تو اسے یخنی دی جائے تو اسے زندگی مل جائے گی،آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ لوگ یخنی کے استعمال پر زور دیتے ہیں ؟آئیے آپ کو اس کے بارے میں انتہائی اہم معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔ہڈی کا سوپ اصل میں ہڈیوں کو اچھی طرح پانی میں ابال کر اس میں مختلف طرح کے مصالحہ جات یا سبزیاں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔مرغی میں گردن کی ہڈیاں اور بکرے میں گودے والی ہڈیاں یخنی کے لئے سب سے مفید ہوتی ہیں۔ہڈیوں کو جتنا زیادہ ابالیں اتنا ہی یخنی اچھی بنتی ہے،اسے خوش ذائقہ بنانے کے لئے سبزیوں کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے،اس کے فوائد ذیل میں بتائے جا رہے ہیں۔

نظام انہضام کے لئےہڈیوں کے گودے سے بنی یخنی سے ہمارے معدے کو بہت سکون ملتا ہے اور قبض،سینے کی جلن اور ہیضے سے نجات ملتی ہے۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ یخنی کا ایک کپ روزانہ انسان کو کئی چاک وچوبند اور توانا رکھتی ہے۔جوڑوں کے لاگر آپ کو جوڑوں کو مضبوط بنانا ہے تو یخنی کا استعمال باقاعدگی سے کریں،ایسے افراد جنہیں جوڑوں میں تکلیف ہے انہی چاہیے کہ اس کا استعمال ضرور کریں۔ہمارے جوڑوں کے لئے glucosamineکا ہونا بہ ضروری ہے اور یہ یخنی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ،یخنی میں کونڈوٹرین سلفہٹ بھی پایاجاتا ہے جو کہ جوڑوں کے درد میں بہت مفید واقع ہوا ہے۔جوان رہنے کے لئےیخنی میں کولی جن ہایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں چپچاہٹ رہتی ہے جو کہ جلد کے لئے بہت مفید اور ہم ہمیشہ جوان رہتے ہیں۔مہنگی کریمیں چھوڑیں اور یخنی سے اپنے آپ کو جوان رکھیں۔اچھی نیند کے لئےیخنی میں گلیسین پائی جاتی ہے اور متعدد ریسرچز میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ گلیسین کی وجہ سے انسان کو اچھی نیند آتی ہے۔

اگر آپ بھی اچھی نیند کے متلاشی ہیں تو رات کو سونے سے قبل یخنی ضرور پئیں۔مدافعتی نظام کے لئےیخنی میں منرلز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور گودے میں موجود چکنائی کی وجہ سے مدافعتی نام کو تقویت ملتی ہے اور وہ مضبوط ہوتا ہے جس کی وجہ سے متعدد بیماریاں ہم سے دور رہتی ہیں۔ہارورڈیونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسے افراد جن کے مدافعتی نظام میں خرابی تھی کو یخنی کے استعمال سے بہت زیادہ فائدہ ہوا اور ان کے نظام میں بہتری دیکھی گئی۔توانائی کا آسان حصولاگر آپ کو جسمانی کمزوری محسوس ہوتو یخنی کے استعمال سے آپ کو فوری طور پر توانائی ملے گی۔اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوتو یخنی میں نمک کی مقدار کو بالکل کم یا ختم کردیں۔

Categories

Comments are closed.