نبی کریمﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع فرماتے ہیں اے ابو رافع تمہارااس وقت کیا حال ہوگا جب تم فقیر ہوجاؤ گے

نبی کریمﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا اے ابو رافع تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم فقیر ہوجاؤ گے ۔میں نے کہا تو میں ابھی صدقہ کرکے اپنی آخرت کیلئے آگے نہ بھیج دوں بعد میں تو فقیر ہوجاؤ گا صدقہ کرنے کیلئے کچھ پاس نہ ہوگا حضورﷺ نے فرمایا لیکن آج کل تمہارے پاس کتنا مال ہے میں نے کہا چالیس ہزاراور وہ میں سارے اللہ کیلئے صدقہ کرنا چاہتا ہوں۔ حضورﷺ نے فرمایا سارے نہیں کچھ صدقہ کرو کچھ اپنے پاس رکھ لو اور اپنی اولاد کے ساتھ اچھا سلوک کرو میں نے کہا یارسول اللہﷺکیا ان کا بھی اسی طرح حق ہے

جس طرح ہمارا ان پر ہے حضورﷺ نے فرمایا ہاں والد کابچے پر یہ حق ہے کہ وہ اسے اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید سکھائے اور جب اس دنیا سے جائے تو ان کیلئے حلال اور پاکیزہ مال چھوڑ کر جائے میں نے کہا میں کس زمانے میں فقیر ہوجاؤں گا حضورﷺ نے فرمایا میرے بعد ابو سلیم راوی کہتے ہیں کہ میں نے انہیں دیکھا کہ وہ حضورﷺکے بعد اتنے فقیر ہوگئے تھے کہ وہ بیٹھے ہوئے کہا کرتے تھے کوئی ہے جو نابینا بوڑھے پر صدقہ کرے کوئی ہے جو اس آدمی پر صدقہ کرے جسے حضورﷺ نے بتایا تھا کہ وہ ان کے بعدفقیر ہوجائیگا کوئی ہے جو صدقہ کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے اوپر اور دینے والے کا ہاتھ درمیان میں ہے اور لینے والے کا ہاتھ سب سے نیچے ہے اور جو مالدار ہوتے ہیں

بغیر ضرورت کے سوال کرے گا تو اس کے جسم پر ایک بدنما داغ ہوگا جس سے وہ قیامت کے دن پہچانا جائیگا اور مالدار کو اور طاقتور انسان کو جس کے جسم کے اعضاء ٹھیک ہوں صدقہ لینا جائز نہی ہے ۔راوی کہتے ہیں میں نے دیکھا کہ ایک آدمی نے انکو چار درہم دیئے تو انہوں نے ان میں سے ایک درہم اسے واپس کردیا تو اس آدمی نے کہا اے اللہ کے بندے میرا صدقہ واپس نہ کرو انہوں نے فرمایا میں نے اس لیے ایک درہم واپس کیا ہے کہ حضورﷺ نے مجھے ضرورت سے زیادہ مال رکھنے سے منع فرمایا ہے اور مجھے ضرورت تین کی ہے ابو سلیم راوی کہتے ہیں میں نے دیکھا کہ وہ بعد میں اتنے مالدار ہوگئے تھے کہ عشرہ وصول کرنے والا انکے پاس بھی آیا کرتا تھا لیکن وہ فرمایا کرتے کاش ابو رافع فقیری کی حالت میں مرجاتا دوبارہ مالدار نہ بنتا اور غلام کو جتنے میں خریدتے اتنے پر ہی اسے مکاتب بنا دیتے غلام کو مکاتب بنانے کی صورت یہ ہے کہ مالک اپنے غلام سے یوں کہے کہ تم مجھے اتنا مال کما کر لاؤ تو تم آزازد ہوجاؤ گے۔

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *