ملک الموت ہر گھر میں روز پانچ مرتبہ آتا ہے

ابن ابی حاتم میں ہے کہ ایک انصاری کے سرہانے ملک الموت کو دیکھ کر سول کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ملک الموت میرے صحابی کے ساتھ آسانی کیجیے۔ ملک الموت نے جواب دیا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تسکین رکھے اور خوش ہو جائے۔ میں خود با ایمان کے ساتھ نہایت نرمی کرنے والا ہوں۔ سنیے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قسم ہے اللہ تعالی کی ذات کی تمام دنیا کے کچے پکے گھر خواہ وہ خشکی پہ ہو یا تری میں روزانہ پانچ مرتبہ چکر لگاتا ہوں۔ ہر چھوٹے بڑے کو میں اس سے بھی زیادہ جانتا ہوں جتنا وہ خود اپنے آپ کے بارے میں جانتا ہے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقین مانئے میں تو ایک مچھر کی جان بھی قبض کرنے کی قدرت نہیں رکھتا۔ جب تک کہ مجھے اللہ تعالی کا حکم نہ ہو جائے۔

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *