صرف ایک گلاس سے ہفتے بھر میں ہی خ و ن کی کمی ، ہڈیوں اور پٹھوں کی کمزوری سے مکمل نجات

کچھ عرصہ پہلے تک ہم میں سے زیادہ تر لوگ قدرتی غذاؤں کا استعمال کیا کرتے تھے

روزمرہ کی زندگی میں ایکسرسائز یا فزیکل ایکٹیوٹی کیلئے وقت نکالتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لمبے عرصے تک تندرست اور صحت مند زندگی گزارتے تھے۔ آجکل بدقسمتی سے مصنوعی اور غیر صحتمند خوراک کے باعث جسمانی محنت نہ کرنے کیوجہ سے اور غلط کھانوں کیوجہ سے صحت کے حوالے سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہےجیسا کہ خ و ن کی کمی کے باعث عام جسمانی کمزوری تھکن ،سستی ، کام کاج کرنے کو دل نہیں کرنا ، چکر آنا بلڈ پریشر لورہنا ،چہرے اور جلد کی رنگت پھیکی اور بے رونق دکھائی دینا ۔ ایسے ہی کیلشیم کیوجہ سے ہڈیاں کمزور ہوکر جوڑوں میں درد ہوتے رہنے اٹھنے بیٹھنے اور چلنے میں پریشانی محسوس کرنا ، دانتوں کا کمزور ہونا ، بالوں کا گرنا یا بالوں کا وقت سے پہلے سفید ہوجانا ایسے مسائل آجکل عام ہوچکے ہیں ۔ اعصابی کمزوری ، پٹھوں کی کمزوری یا مردانہ کمزوری میں مبتلا افراد کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔چنانچہ آج ہم آپ کو آسان گھریلو نسخے کے بارے میں بتائیں گے جس کے ہفتہ بھر کے استعمال سے آپ ان تمام مسائل پر باآسانی قابو پاسکتے ہیں اس نسخے کو بنانے کیلئے کھجور کی ضرورت ہوگی ۔ کھجور آئرن ،کیلشیم ، فائبر ، کاربوہائیڈریٹس ،وٹامنز اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ہمیں انرجی فراہم کرتی ہے ہمارے امیون سسٹم کو مضبوط بناتی ہے ۔ پٹھوں اور ہڈیوں کو طاقتور بناتی ہے ۔نیا خ و ن پیدا کرنے میں بہت کمال فوائد رکھتی ہے ۔ دوسری چیز جو چاہیے ہوگی وہ چھوٹی الائچی ہے ۔ چھوٹی الائچی آئرن ،کیلشیم ، وٹامن سی ، میگنیشیم اور پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اسی لیے چھوٹی الائچی یعنی سبز الائچی کا استعمال کرنا ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ تیسری چیز اس نسخہ میں شامل کی گئی ہے وہ کیلا ہے جوکہ پوٹاشیم ،فائبر ، میگنیشیم اور وٹامنز سے مالامال ہوتا ہے ۔ اس کے کھانے سے ہمارے دل دماغ اعصاب اور ہڈیوں کو تقویت ملتی ہے ۔ جبکہ نظام ہاضمہ سے متعلق پیدا ہونیوالے کئی مسائل اس کے کھانے سے دور ہوجاتے ہیں ۔اسی نسخہ میں چوتھی چیز دودھ کو شامل کیا گیا ہے ۔دودھ ہماری بہتر برھوتڑی کیلئے ہڈیوں پٹھوں کمزوری سے نجات پانے کیلئے قوت طاقت اور انرجی کو قائم رکھنے کیلئے اہم ترین غذاؤں میں سے ایک ہے ۔ اسے تیار کرنے کیلئے پانچ عدد کھجور کی گٹھلی دور کرکے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر ایک گلاس دودھ میں ڈال کر دوکیلے بھی چھیل کر اس میں شامل کرلیں پھر انہیں مکسچر میں اچھی طرح سے چلا دیجئے اس کو روزانہ صبح سویرے ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے استعمال کریں ۔ کچھ دنوں کے استعمال سے آپ کو بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔

Categories

Comments are closed.