سونف کھانے والے ضرور دیکھیں

سونف ایک نہایت ہی مفید غذا ہےاس کا شمار بیجوں میں کیا جاتا ہے ۔

سونف کو فارسی میں بادیان،عربی میں راز یانج اور اگریزی میں میٹھا جیرا ( فینل سیڈ) بھی کہا جاتا ہے ۔اس کا رنگ سبزی زرد مائل اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔سونف ایک خوشبو دار بیج ہے جو کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اور ساتھ ساتھ اس کو پان میں ملا کر بھی کھایا جاتا ہے جو کہ منہ کی بدبو ختم کرکے پان کا ذائقہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ ۔سونف کئی امراض کےلئے انتہائی کارآمد ہیں اس کے اندر بےشمارر فوائد موجود ہیں یہ پیٹ کے امراض کو دور کرنے کے لئے انتہائی مفید بخش ہوتا ہے۔اس کا مزاج گرم کہلاتا ہےسونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے کے لئے بہت موثر غذا سمجھی جاتی ہے ۔سونف میں زنانہ ہارمون ،ایسٹرجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے ،اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے انتہائی فائدے مند ہوتی ہے۔سونف نظام ہاضمہ کو بہترکرتا ہے ۔پیٹ کے درد اور قولنج میں بے حد فائدہ دیتا ہے ۔بینائی کو قائم رکھنے کے لیے اس کے ساتھ جوشاندہ یا بادیان سبزکے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے۔سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو خارج کرتی ہے ۔سونف کمزوری دماغ کے لئے بہترین دوا ہے ۔تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے ۔ سونف بلغم کو دور کرتی ہے سونف کی جڑ دائمی قبض کے لئے مفید ہے ۔بچوں کو عرق سونف پلانے سے ان کی بد ہضمی کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔درد شکم کو فوری دور کرنے کے لئے سونف کے تیل کی چند بوند یں لینا مفید ہے ۔سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے ۔منہ میں تھوڑی سی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہےسونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے سونف یا سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو کہ پُر سکون نیند سونے کا سبب بنتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اچھی اور پُرسکون نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتااور انسان ہمیشہ صحت مند رہتا ہےسونف کے پانی کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ انسان کے جسم میں اگر میٹابولزم درست کام کرتا ہو اور کھانابھی صحیح ہضم ہوتا ہو تو یہی وزن کو کم کرنے کے لیے کافی ہے جبکہ سونف کا پانی کھانے کو جلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہےو سے تین چھوٹی الائچی ، ایک کھانے کا چمچ سونف، آدھے کھانے کا چمچ سفید زیرہ، ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی، ان تمام چیزوں کو ایک گلاس نیم گرم پانی شامل کرلیں، اس کے بعد اچھی طرح چمچ سے ہلا لیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں اس کے بعد تمام اجزاء کا عرق نکل آئے گا اور پانی اپنا رنگ تبدیل کر لے گا۔اس کے بعد چھنی سے چھان کر پانی الگ کر لیں اور رات سونے سے پہلے پی لیں۔

Categories

Comments are closed.