راستے میں لڑکیوں کو دیکھنا

ایک نوجوان نے ایک عالم دین سے پوچھا ؟ میں ایک جوان ہوں اور نامحرم دیکھنے کے لئے مجبور ہوں ، اور اپنے آپ کو نہیں روک پاتا ، اس صورت میں کیا کروں ؟ عالم دین نے اسکی بات پر غور کیا اور اسے ایک برتن دیا جو دودھ سے لبالب بھرا ہوا تھا اور تاکید کی کہ کوڑے کو فلاں جگہ تک لے جاؤ ۔ اور خیال رکھنا کہ دودھ نہ گرے ، پھر کہا

، میں خود بھی ساتھ چلتا ہوں اگر تم سے دودھ گرا ، تو میں سب لو گوں کے سامنے وہی تمہیں اس چھڑی سے ماروں گانوجوان کو زے کو صحیح منزل تک لے گیا اتنی احتیاط سے کہ ایک قطرہ بھی دودھ کا نہ گرا ۔ تب عالم دین نے اس سے پوچھا ؟ راستے میں کتنی لڑکیوں کو دیکھا ؟ نوجوان نے جواب دیا کسی کو بھی نہیں ۔ میں اس فکر میں تھا کہ دودھ

کو احتیاط سے منزل تک پہنچادوں تاکہ لوگوں کے سامنے مار کھا کر ذلیل نہ ہوں عالم دین نے کہا ! یہ اس مومن کی داستان ہے خو خدا کو ہمیشہ اپنے کاموں پر حاضر و ناظر جانتا ہے ، اور قیامت کے دن وہ نہیں چاہتا کہ اپنے حساب و کتاب کے ذریعے لوگوں کی نظروں سے گرے . ایمان کے بعد بڑی نعمت نیک عورت ہے

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *