”جگر کی صفائی کا بہترین طریقہ“

جگر کو ہمارے جسم میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے۔ عموماً ہم اس پر اس وقت توجہ دیتے ہیں۔ جب اس میں کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے۔ یہ جسم کا رکھوالا ہے۔ اور ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتاہے۔ یوں سمجھ لیں کہ جس طرح کھانے کےبعد کھانے کی میز کی صفائی ضروری ہوتی ہے۔ اسی طرح غذا کےہضم ہونے کے بعد جسم کو صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں۔ وہ ہمارے جگر سے ہی گزر کر جاتا ہے۔ جو بھی غذا ہم کھاتے ہیں۔

اسے جگر توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔ اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اگر جگر کی صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو ہم بہت سی جان لیوابیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جن میں ہیپا ٹائٹس، فیٹی لیور جسے ہم جگر کی چربی بھی کہتے ہیں ۔ کولیسٹرول کا بڑھ جانا، یورک ایسڈ کا بڑھ جانا یہ تمام امراض جگر کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ جگر کو صحتمندر کھنے اور اس کی صفائی کے لیے آج آپ کو ایک گھریلو مشروب بتائیں گے ۔ یہ بہت ہی زبردست مشروب ہے۔

اس سے نہ صرف آپ کا جگر صحتمندرہےگا۔ بلکہ آپ بہت سی لاعلاج بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔ یہ مشروب آپ کے معدے کو درست رکھے گا۔ قبض نہیں ہوگی۔ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کو نارمل کرےگا۔ آپ کا موٹاپا ختم ہوگا۔ آپ کی دردیں ختم ہوں گی۔ا ور جسم میں طاقت آئےگی۔ مشروب سے بتانے سے پہلےآپ کو چند اہم علامات اور اس کی حفاظتی تدابیر بھی بتائیں گے۔ جگرکی خرابی میں بھوک کاختم ہوجانا، چکروں آجانا، متلی اور قے کاآنا، ہر وقت تھکاوٹ کا احساس

وزن میں اچانک کمی ، پیٹ کے اوپر دائیں طرف درد کا ہونا، رنگ کا زرد ہونا، قبض، کھانے کےبعد پیٹ میں بھاری پن ، چہرے پر کیل مہاسوں کا نکلنا، جسم پر خارش کا ہونا، یہ جگر کی خرابی کی عام علامات ہیں۔ اب آپ کو چند اہم احتیاطی تدابیر بتاتے ہیں ۔ کہ گ وشت، پھل اور سبزیاں متوازن طریقے سے کھائیں ۔ یعنی ایک ہی چیز کو آپ روزانہ استعمال نہ کریں۔ بلکہ بدل بدل کر استعمال کریں۔ ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں ۔جوصرف روزانہ گ وشت ہی کھاتے ہیں۔

اور کچھ ایسے ہیں جو صرف سبزیاں ہی کھاتے ہیں۔ ان دونوں کو آپ متوازن کھائیں۔ بازاری کھانے اور فاسٹ فوڈز سے پرہیز کریں۔ تمباکونوشی بند کریں۔ روزانہ واک کریں ۔ پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ روزانہ دس سے بارہ گلاس پانی ضرور استعمال کریں۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد سونا نہیں چاہیے۔ کم سے کم ایک سے ڈیڑ ھ گھنٹے کا وقفہ ضرور ہو اور رات کے کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں۔ اب آپ کو وہ مشروب بتاتےہیں ۔ اس مشروب میں تین چیزیں شامل ہیں ۔

بہت ہی آسان اور گھریلو ہیں۔ پہلے آپ نےہلدی کا پاؤڈر لیناہے۔ دوسرا آپ نے سونٹھ لینی ہے۔ یہاں پر آپ کو بتاتے چلیں کہ ادر ک کو خشک کرنے پر سونٹھ بن جاتی ہے۔ تیسرا آملہ کا پاؤڈرلیناہے۔ اس کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ ہلد ی کا پاؤڈر آدھا چمچ لیناہے۔ سونٹھ آپ نے ایک چمچ کا چوتھا ئی حصہ لیناہے۔ اور آملہ پاؤڈر آپ نے آدھا چمچ لیناہے۔ تینوں چیزوں کو مکس کرکے رات کو سونےسےپہلے ایک کپ یا ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ یہ پاؤڈر کھالیں۔ یہ ایک خوراک ہے۔

اس کو پانی میں حل کرکے بھی پی سکتےہیں۔ یہ مشروب کڑوا نہیں ہوتا۔ ساری چیزوں کو پیس کر الگ الگ کرکے رکھ لیں۔ اور رات کو ایک گلاس پانی کے ساتھ جو مقدار بتائی ہے۔ استعمال کریں۔ اور یہ مشروب پینے کےبعد آپ نے کوئی چیز نہیں کھانی آپ نے سوجانا ہے۔ انشاءاللہ! صبح پاخانے کے رستے آپ کے جسم کے تمام زہریلے مادے خارج ہوجائیں گے۔ اور آپ صحتمند زندگی گزاریں گے۔ اس مشروب کو شوگر اور بلڈ پریشروالے لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کو اسوقت تک استعمال کریں جب تک آپ کی طبیعت میں بہتر ی نہیں آجاتی۔

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *