بریکنگ نیوز: تبدیلی والوں کا شاندار کارنامہ ۔۔۔ پاکستان کے اہم ترین شہر میں نیا ڈیم بنانے کا اعلان ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سندھ کےعوام کوخوشخبری سناتے ہوئے سندھ بیراج بنانےکااعلان کردیا اور کہا پانی کا مسئلہ حل کرنے جارہے ہیں، عمران کریڈٹ نہیں چاہتے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی کے پانی کا مسئلہ سندھ حکومت اور کراچی مل کر حل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان سندھ کے مسائل کیلئے فکرمند ہیں۔وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ مل کرپانی کامسئلہ حل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ہماری سیاست الگ ہے مل کر کام کریں گے، سیاست اپنی جگہ ہے، مسائل سےمتعلق کوئی تعصب نہیں کررہے۔

فیصل واوڈا نے کہا جب ملک اورترقی کی بات ہوتوکوئی سیاست نہیں ہوگی نہ کرنےدیں گے ، صوبوں کے مسائل اور ملکی سلامتی کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کوٹری بیراج سے45کلومیٹردوردریائےسندھ پرایک اوربیراج بنائیں گے، عمران خان کوکریڈٹ نہیں چاہیےمسائل کاحل چاہیے، صوبےکی ترقی یاملک کی ترقی میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہئے۔ انھوں نے کہا سہیل انورسیال سےدرخواست کی ہم سیاسی تعصب نہیں کررہے، ہم کھلےدل کےساتھ آگے بڑھ رہےہیں، وزیراعظم صاحب کی پوری اجازت سےکام کیےجارہےہیں، ان کی ہدایت ہےکہ حکومت سندھ سے فاصلے کم کئے جائے اورسب کوساتھ لیکرچلیں۔آج میرےلئےایک اچھادن ہے، سندھ کےپانی کیلئےآج کےدن ایک اچھافیصلہ ہواہے، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کانہیں ہے۔یاد رہے وفاقی حکومت نے ٹھٹھہ کے نزدیک ’’سندھ بیراج‘‘ تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی، اس منصوبے کو ’’کوسٹل بیراج‘‘ بھی کہا جاتا تھا۔ یہ منصوبہ ٹھٹھہ کے جنوب میں 65کلو میٹر کے فاصلے پر اور کراچی کے مشرق میں 130کلو میٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈس ڈیلٹا میں سمندری پانی روکنے کیلئے دریائے سندھ پر ٹھٹھہ کے نزدیک تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سندھ بیراج سمندر سے 45کلو میٹر اوپر کی طرف تعمیر کیا جائے گا، یہ کراچی میں پینے کے اضافی پانی کی ضرورت کا اہتمام، انڈس ڈیلٹا میں سمندری پانی کی چڑھائی کو روکنے، زرعی اراضی کو سمندر برد ہونے سے بچانے اور سمندر میں مینگروز کے جنگلات کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ علاوہ ازیں کوٹری بیراج کے نچلے علاقوں میں پانی کے مسائل حل ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان نے دریائے سندھ پر سندھ بیراج تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

Categories

Comments are closed.