ایک نوجوان نے بھائیوں سے کہا جائیداد تم لوگ رکھ لو مجھے والدین دے دو

یک نوجوان تھا اس نے اپنے والدین کی بڑی خدمت کی بھائیوں سے کہا کہ جائیداد کا حصہ میں آپ کے سپرد کر تا ہوں والدین کی خدمت آپ میرے سپرد کر دیں سودا کر لیا ۔ چنانچہ اس نے ماں باپ کی خوب خدمت کی ماں باپ فوت ہو گئے اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی اس سے کہتا ہے ۔

کہ فلاں پتھر کے نیچے سو دینار ملیں گے کیونکہ تو نے ماں باپ کی بڑی خدمت کی ہے پوچھا اس میں برکت ہو گی ؟ کہا برکت نہیں ہو گی نوجوان نے کہا میں نہیں لوں گا ۔ صبح اٹھا بیوی کو بتایا بیوی نے کہا میٹک نہ لینا لیکن جا کے دیکھو تو سہی پڑے ہوئے بھی ہیں یا نہیں پڑے ہوئے ۔

اس نے کہا جب لینے نہیں تو میں جاکر دیکھتا بھی نہیں . دوسری رات پھر خواب آیا کہ دس دینار فلاں پتھر کے نیچے پڑے ہیں ابھی موقع ہے لے لو تمہاری خدمت کے بدلے مل رہے ہیں پوچھا برکت ہو گی ؟

کہاں کہ برکت تو نہیں ہو گی نوجوان کہنے لگا مجھے نہیں چاہئے ، تیسری رات پھر خواب آیا کہ فلاں پتھر کے نیچے ایک دینار پڑا ہے اب جا کر لے لو اب موقع ہے پوچھا برکت ہو گی ؟

کہاں ہاں برکت ہو گی وہ صبح اٹھا اس پتھر کے نیچے سے جا کر دینار اٹھا کر لے آیا گھر آتے ہوۓ خیال آیا کیوں نہ آج میں گھر میں پکانے کیلئے اچھی چیز لے جاؤں اس نے مچھلی خریدی جب گھر آیا اور اس کی بیوی نے مچھلی کو کاٹا

تو اس مچھلی کے پیٹ سے ایک ایسا موتی ۔ نکلا جس کو بیچا تو ان کی زندگی کا پورا خرچہ نکل آیا یہ برکت ہوتی ہے اللہ تعالی ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ انسان کو وہم و گمان بھی نہیں ہو تا

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *