ایک عورت کا شوہر ہر وقت کسی نہ کسی مہمان کو گھر لے آتا۔۔؟؟

ایک عورت کا شوہر ہر وقت کسی نہ کسی مہمان کو گھر لے آتااور اپنی بیوی سے کہتا ان کے لیے کھانے کا انتظام کرو۔ روزانہ وہ مہمان کے لیے کھانے تیار کرتی۔ آخر کا ر وہ روز کے معمول سے تنگ آگئی ۔ اور ایک دن رسول پاک ﷺ کے پاس گئی او ر کہنے لگی : یا رسول اللہ ﷺ ! میرا شوہر روزانہ کسی مہمان کو گھر لے آتا ہے۔ اور میں کھانے بنا کے تھک جاتی ہوں۔ یارسول اللہ ﷺ کوئی ایسا طریقہ بتائیں ۔ کہ میرا شو ہر گھر میں مہمان نہ لائے۔

اس وقت نبی پا ک خاموش رہے، اور وہ عورت نبی پا ک ﷺ کی خاموشی دیکھ کے گھر واپس آگئی۔ اگلے دن نبی پاک ﷺ نے اس عورت کے شوہر کو بلایا اور کہا ! کہ کل میں تمہارا مہمان ہوں۔ وہ آدمی بہت خوش ہوا اور گھر آکر اپنی بیوی کو بتایا کہ آج نبی پاکﷺ ہمارے مہمان بن کے آئیں گے ۔ اس کی بیوی بہت خوش ہوئی اور جلدی سے اچھے اچھے کھانے بنانے لگی۔جب نبی پاک ﷺ اس عورت کے گھر آئے تو، نبی پا ک ﷺ نے اس کے شوہر سے کہا کہ جب میں کھانا کھا کے واپس جانے لگوں تو اپنی بیوی سے کہنا میرے گھر سے نکلتے تک پیچھے دیکھتی رہے ۔

اس کی بیوی نے ایسا ہی کیا۔ جب نبی پاکﷺ واپس جانے لگے تو اس عورت نے کیا دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بچھو، سانپ اور کیڑے مکوڑے سب ساتھ جارہے تھے وہ یہ منظر دیکھ کر بے ہوش ہوگئی۔اگلے دن وہ پھر نبی پاکﷺ کےپاس گئی تو نبی پاکﷺ نے اس عورت کوبتایا، کہ مہمان اپنا نصیب خود لے کرآتا ہے۔ اورجومہمان کے لیے محنت کی جاتی ہے۔ اس کے بدلے جب وہ واپس جاتا ہے۔ تو ساتھ اس گھر سے ساری بلاؤں اور اس گھر کے سارے گ ن اہ ساتھ لے جاتا ہے۔ اس لیے گھرآئے مہمانوں کی قدر کریں۔ اور حسب استطاعت خوشی خوشی مہمان نوازی ضرور کریں۔ مہمان اللہ کی رحمت ہیں جو اپنا نصیب لے کر آتے ہیں۔ اللہ ہمیں ہدایت دے ۔ آمین۔

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *