ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے بچوں ہی کے سامنے بڑی بے دردی سے مارا

سے رورہی ہوں ۔ اور پھر اچانک کہا ۔ ۔ ۔ میں جا کر کے تیری شکایت کروں گی … شوہر : تجھے کس نے کہہ دیا میں تجھے باہر جانے کی اجازت دوں گا ۔ ۔ ۔ بیوی : کیاتیراخیال ہے تو نے دروازے اور کھڑکیوں سمیت سارے رابطے کے دروازے بند کر دیے ہیں ؟ .. اسی لئے تو مجھے شکایت کرنے سے روک لے گا ۔ ۔ شوہر : انتہائی تعجب کے ساتھ پھر تم کیا کروگی ؟ …

بیوی : میں رابطہ کروں گی ۔ ۔ شوہر : تیرا موبائل میرے پاس ہے اب جو تو چاہے کر ۔ ۔ جیسے ہی بیوی حمام کی طرف لیکی ، شوہر نے سمجھا شاید یہ تمام کی کھڑکی سے بھاگنے کی کوشش کرے گی ، اسی لیے شوہر بھاگ کر کے جلدی سے حمام کے باہر کھڑکی کے پاس کھڑا ہو کر انتظار کرنے لگا ، جب شورہر نے دیکھا کہ یہ عورت نکلنے کی بالکل کوشش نہیں کر رہی ہے تو وہ واپس اندر آیا اور اور حمام کے دروازے کے پاس آ کر کھڑا اس کے نکلنے کا انتظار کرنے لگا ۔ جب وہ حمام سے باہر نکلی تو چہرہ وضو کے پانی سے تر تھا اور لبوں پر بہت ہی پیاری سی مسکراہٹ سجارکھی تھی ۔ بیوی نے کہا : میں تیری صرف اس سے شکایت کروں گی جس کے نام کی توقسم اٹھاتا ہے اس سے مجھے تیری بند کھڑکیاں تیرے مقفل دروازے اور موبائلوں کی ضبطگی سمیت کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی ، اور اس کے دروازے بھی بند نہیں ہوتے ہیں ۔ شوہر نے اپنارخ بدلا اور کرسی پر بیٹھ کر خاموشی کے ساتھ گہری سوچ میں ڈوب گیا ۔ ۔

اندر جا کر بیوی نے نمازادا کی اور خوب لمبا سجدہ کیا ء شوہر بیٹھا یہ سب دیکھ رہا تھا ۔ جب وہ نماز سے فارغ ہو کر بارگا وایزدی میں دعا کے لئے اپنے ہاتھوں کو اٹھانے لگی تو شوہر اس کی طرف لپکا اور ہاتھوں کو پکڑ لیا ۔ اور کہا کہ سجدے میں میرے لیے کی گئی بد دعائیں کافی نہیں ہیں ؟؟ عورت نے پر سوز لہجے میں کہا کہ تیراخیال ہے کے میں اس سب کے بعد بھی جو تو نے میرے ساتھ کیا ہے ، اتنی جلدی اپنے ہاتھ نیچے کر لوں گی ؟ ! شوہر : بخدا ! ۔ ۔ یہ سب مجھ سے غصہ میں ہوا ہے میں نے قصد انہیں کیا ۔ ۔ بیوی : اسی لئے میں تیرے لئے تھوڑی دعا پر اکتفا نہیں کر سکتی ۔ بد دعائیں تو میں نے شیطان کے لئے کی ہیں جس نے تجھے غصہ دلایا ، میں اتنی احمق نہیں ہوں کہ اپنے شوہر اور شریک حیات کے لئے بد دعا کروں ۔ یہ سن کر شوہر کی آنکھوں سے آنسوؤں کی دھار لگ گئی اور اسے بیوی کے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہوئے کہا : میں آج تجھ سے وعدہ کر تاہوں کبھی بھی تجھ کو برائی کے ارادے سے ہاتھ نہیں اگاؤنگا ۔ یہ ہی وہ نیک بیوی ہے جس کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول نے خیر خواہی کی تاکید کی تھی ۔ ۔ تم ان کے بن کر رہو وہ تمہاری بن کر رہیں گی ۔

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *