ایک شخص تھا جس نے کبھی کسی غیر عورت کی طرف

ایک شخص تھاجس نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی غیر عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھا تھا، ایک بار کچھ یوں ہوا کہ وہ شخص بہت ہی زیادہ تنگ دست ہوگیا،نوبت یہاں تک پہنچی کہ گھر میں فاقے شروع ہو گئے ۔ ۔ ۔اس شخص کی ایک جوان بیٹی بھی تھی، جب فاقے انتہا سے بڑھ گئے تو وہ لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی حالت دیکھ کر غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئی، دل میں ارادہ کر کے گھرسے نکلی کہ اپنا جسم بیچ کر کچھ کھانے کا سامان کرونگی ۔ ۔ ۔وہ گھر سے نکل کر پوچھتے پوچھتے ایسے علاقے میں جا پہنچی جہاں پر جسم فروشی کی جاتی تھی، وہ لڑکی وہاں جاکر اپنی ادائیں دکھا کر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے لگی،لیکن کسی ایک شخص نے بھی اسکی طرف توجہ نہیں دی توجہ تو دور، کسی نے اسکی طرف نظر تک اٹھا کر نہیں دیکھا، لوگ آتے اور اسکی طرف نظر اٹھائے بنا گزر جاتے ۔ ۔ ۔خیر اسی طرح کھڑے کھڑے لڑکی کو شام ہو گئی،

وہ کافی دلبرداشتہ ہو کر گھر کی جانب قدم بڑھانے لگ گئی، جب گھر پہنچی تو اپنے باپ کو منتظر پایا، پریشانی میں مبتلا باپ نے پوچھا بیٹی توں کہاں چلی گئی تھی ۔؟ لڑکی نے باپ سے مافی مانگی اور رو رو کر سارا ماجرا بیان کیا کہ : ابو مجھ سے اپنے بھوک سے بلکتے ہوئے بہن بھائیوں کی حالت دیکھی نہیں گئی اور میں مجبور ہو کر گناہ کرنے نکل پڑی، لیکن کسی ایک بھی شخص نے بھی میری طرف نظر تک اٹھا کر نہیں دیکھا ۔ ۔ ۔ سارا ماجراسننے کے بعد باپ نے اپنی بیٹی سے کہا کہ : بیٹا تیرے باپ نے آج تک کبھی کسی غیر عورت کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا تو پھر یہ کیسے ممکن تھا کہ کوئی تیری طرف نظر اٹھا کر دیکھے ۔

میرے بہن بھائیوں المختصر یہ کہ اپنی نظر کو عورت کی چادر پر بھی نہ ڈالیے کیونکہ نظر شہوت کی بیج ہوتی ہے۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *