””اکیس بار پڑھ کر پانی یا کریم پہ دم کردیں““

ایک ایسا وظیفہ بتا تے ہیں۔ جس کو پانی یا کریم پر دم کردیں۔ سب پہلے کوئی کریم ہے تو وہ اپنے پاس رکھ لیں۔ اگر کوئی کریم نہیں ہے۔ تو ایک گلاس پانی بھر کر اپنے پاس رکھ لینا ہے۔ اس عمل میں باوضو ہونا شرط ہے۔ سب سے پہلے آپ نے حضور اکرم ﷺ پر تین بار درود شریف پڑھناہے۔ اس کے بعد 21 بار یہ کلمہ “وَاِ ذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْن”کو پڑھ لیں۔ اور آخر میں حضوراکرمﷺ پر تین بار درود شریف پڑھیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی کریم یا ایک گلاس پانی کا پڑا ہے تو کریم یا پانی پر دم کردیں۔ پھر اس دم کیے ہوئے پانی یا کریم کو اپنے چہرے پر لگاناہے۔

اس نیت سے میرے چہرے کے جتنے بھی مسائل ہیں اللہ پاک کے فضل وکرم سے ٹھیک فرما دیں۔دم کیا ہوا پانی چہر ے پر لگانے سے پہلے نیچے چادر یا کپڑا بچھا لیں۔ تاکہ پانی کے قطر ے نیچے نہ گریں۔ اور جو پانی بچ جائے اس کو دیوار پر ڈال دیں۔ اس سے پاؤں یا قدموں پر نہیں آئے گا۔ اگر گھر میں کوئی کیاری وغیرہ موجود ہو اس میں ڈال دیں۔ اس عمل کو صبح و شام کریں۔

صبح شروع ہوتی ہے آدھی رات سے لیکر سورج کے نکلنے سے پہلے پہلے ۔ یہ صبح کہلاتی ہے۔ آپ اس عمل کو صبح کر لیں یا تہجد میں کرلیں۔ اسی طرح شام ظہر سے لیکر سورج کے غروب ہونے سے پہلے پہلے ۔ تو اس وقت میں بھی اس عمل کو کر لینا ہے۔ اگر جو صبح و شام میں نہیں کر سکتا تو دن میں کسی بھی وقت یہ عمل کر سکتا ہے۔ اگر امید ہوکر اس عمل کو کر لیتے ہیں اللہ عزوجل ؒکی رحمت سے ہر بد نما چہرہ ٹھیک ہوجاتاہے۔

مثلاً جادو کے ذریعے منہ ٹیڑہ ہو جاتاہے۔ یا داغ دھبے پڑجاتے ہیں انشاءاللہ اس عمل سے ٹھیک ہو جائے گا۔ چہرہ نورانی اور خوبصورت ہو جائے گا۔ اور یہ جو پانی ہے اس کو چہر ے پر لگاسکتےہیں اور پی بھی سکتے ہیں۔ جب یہ عمل شروع کریں تو اس میں ناغہ نہیں کرنا۔ اور اس عمل کو 21 روز تک جاری رکھنا ہے۔ 21دن اس کی ایک مدت ہے۔ انشاءاللہ میرے رب نے چاہاتو دو، پانچ یا دس دن جتنا ہمارا اعتقاد کامل ہوگااتنے جلد ی ہی فوائد نظر آئیں گے۔

اگر کسی کو دس دن میں آرام آجاتا ہے۔ تب بھی اس عمل کو اکیس دن تک کرناہے۔ بالفرض کسی کو اکیس دن میں فرق محسوس نہیں ہوتا ۔ خدا نہ کرے ۔ آپ ایک دن یا ہفتہ چھوڑ کر پھر سے اس عمل کو شروع کر دیں۔ اس کو ایک بار بھی کرسکتے ہیں اس کو بار بار بھی کرسکتے ہیں۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ چہرہ کو خوبصورت کرنے کا وظیفہ ہے ۔ اللہ ہمیں صحت وتندرستی دے ۔ آمین۔

Categories

Comments are closed.