انتہائی کم وقت میں وزن کم کریں

کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں لیکن نا آپ کے پاس اتنا وقت ہے کہ آپ طویل ڈائیٹ پلانز پر عمل کرسکیں اور نہ اتنی ہمت کہ جم جا کر سخت ورزش کرکے اپنا یہ مقصد پورا کرسکیں اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ایک آسان اور آزمودہ نسخہ کی ضرورت ہے جس کے ذریعے آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں اور جسم سے زائد چربی کو ختم کرسکتے ہیں تو کیا یہ آپ کو ناممکن لگتا ہے نہیں یہ سچ میں ممکن ہے اس تحریر میں آپ کو ایک فیٹ کٹر ڈرنک کی ریمیڈی بتائی جارہی ہے جس کے چندد ن استعمال سے آپ اپنے جسم سے تمام زائد چربی کو پگھلا کر ایک ہفتے میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں ۔اس نسخے کو بنانے کے لئے سب سے پہلے آپ ایک برتن میں دو گلاس پانی کے ڈال کر چولہے پر رکھ لیں اس کے بعد جو چیز ہم اپنے اس ڈرنک میں شامل کریں گے وہ ہے ہلدی لیکن ہلدی وہ نہیں جو ہم اکثر گھر میں پسی ہوئی استعمال کرتے ہیں ہلدی آپ بازار سے سبزی والے سے لے کر آئیں تازہ ہلدی ہونی چاہئے

اور اسے کدو کش کر کے ڈالئے آپ نے تقریب 2 انچ کا ٹکڑا لینا ہے ہلدی کا اسے کدو کش کرلیجئے اچھی طرح صاف پانی سے دھو لیجئے اور چھیل لیجئے اور پھر کدو کش کرلیجئے اور اس کے بعد تقریبا اتنی ہی مقدار میں آپ نے تازہ ادرک لینی ہے اسے بھی کدو کش کرلینا ہے ادرک اور ہلدی ہر طرح سے آپ کے لئے مفید ہے اگر آپ موٹاپے کی وجہ سے آپ کے جوڑوں وغیرہ میں درد رہتا ہے ادرک اور ہلدی آپ کے موٹاپے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے جوڑوں کے درد کو بھی ختم کردیں گے اور آپ کو ایک دم صحت مند اور دبلا پتلا بنادیں گے ۔۔اب ہم ان دونوں کو اس پانی میں دال دیجئے جو چولہے پر رکھا ہے اس کے بعد آپ ایک چٹکی کالی مرچ کی ڈال لیجئے۔ ایک چٹکی سے زیادہ شامل نہ کیجئے یہ آپ کے جسم سے زائد چربی کو گھلانے میں مدد کرے گی اور اس کے بعد دار چینی کا ایک انچ کا ٹکڑا ڈال لیجئے

دار چینی آپ کی بھوک کو کنٹرول کر کے وزن کم کرنے میں مدد دے گی آخری چیز ہم اس میں آدھا لیموں شامل کریں گے لیموں کو نچوڑ کر نہیں ڈالنا ایسے ہی چھلکے سمیت کاٹ کر آدھا ٹکڑا ڈال دیجئے اور اب اس پانی کو اتنا پکائیے کہ یہ ایک گلاس رہ جائے آپ کا یہ نسخہ بالکل تیار ہے اب اسے ہلکاٹھنڈا ہونے دیجئے اور نیم گرم ہونے پر اسے استعمال کر لیجئے اس ڈرنک کو ہفتے میں 3 سے چار بار استعمال کیجئے اور اچھی طرح واک کیجئے انشاء اللہ چند ہی دنوں میں آپ کا وزن بالکل ختم ہوجائے گا جتنا بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں اتنا اسے استعمال کرتے رہیئے جب آپ کا مطلوبہ وزن کم ہوجائے تو اسے چھوڑ دیجئے اگر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کرلیا جائے تو نتائج زیادہ بہتر آسکتے ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Categories

Comments are closed.