امام ابوحنیفہؒ نے ایک مجوسی سے پیسے لینے تھے

حضرت امام ابوحنیفہؒ نے ایک مجوسی سے رقم لینی تھی‘ اس کے گھر گئے‘ اس کے گھر پاس ابھی پہنچے ہی تھے کہ آپ کے جوتے پر نجاست لگ گئی‘ آپؒ نے جوتے کو جھاڑا تو نجاست مجوسی کے گھر کی دیوار پر لگ گئی‘آپ نے سوچا اگر نجاست لگی رہے گی تو دیوار بدنما لگے گی‘

اگر میں اتاروں گا تو دیوار کی مٹی بھی گر جائے گی‘ آپ اسی شش و پنج میں کھڑے تھے کہ مجوسی گھر سے باہر آگیا‘ وہ پریشان ہو گیا کہ یہ ابھی رقم کا مطالبہ کریں گے

لیکن آپ نے اس سےنے اس سے رقم کے مطالبے کی بجائے اس سے پوچھا کہ بتاؤ میں آپ کی دیوار کو کس طرح صاف کروں‘ یہ دیوار میری وجہ سے گندی ہوئی ہے‘ اس کو صاف کرنا میرا فرض ہے‘ وہ مجوسی آپ کا تقویٰ اور حسن اخلاق دیکھ کر اسی وقت مسلمان ہو گیا۔

آج کی بہترین پوسٹس پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں

Categories

Comments are closed.