”اللہ کے محبوب ﷺ نے فرمایا روزانہ 3موقعوں پر دعا مانگو“

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اللہ تعالی سے ایسی حالت میں دعا کرو کہ تم قبولیت کا یقین کرو۔ اور یہ جان رکھو کہ اللہ تعالی غفلت سے بھرے دل سے دعا قبول نہیں کرتا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان 7 موقعوں پر دعا مانگو کبھی رد نہیں ہوگی۔ نمبر 1 – جب دھوپ میں بارش ہو رہی ہو۔نمبر 2 – جب آذان ہو رہی ہو۔نمبر 3 – سفر کے دوران۔ نمبر 4 – جمعہ کے دن۔نمبر 5 – رات کو جب آنکھ کھلے۔نمبر 6 – مصیبت کے وقت۔نمبر 7 – فرض نمازوں کےبعد-جابر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ ہر رات میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہےکہ اس وقت جو آدمی دنیا اور آخرت کی بھلائی مانگے اللہ تعالیٰ عطاء کرے۔ اور یہ گھڑی ہر رات میں ہوتی ہے۔

Categories

Comments are closed.